ترکی کے ساتھ اقتصادی شعبے میں تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں، وزیراعظم

پیر 21 اگست 2017 13:31

ترکی کے ساتھ اقتصادی شعبے میں تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ اقتصادی شعبے میں تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں‘ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ پاکستان ترکی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے ملاقات کی جس میں پاکستان ترکی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان ترکی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔ ترکی کے ساتھ اقتصادی شعبے میں تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔ ترک سفیر نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ صادق بابر گرگن نے ترک صدر کی جانب سے مبارکباد کا خط بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دیا۔