چین کے شمالی علاقے میں موسلادھار بارشوں کا امکان

جنوبی صوبو ں کا درجہ حرارت آئندہ دس روز میں مزید بڑھنے کی پیشنگوئی شہریوں کو گرمی ، بارشوں ، طوفان او ر سیلاب سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی ہدایت

پیر 21 اگست 2017 13:12

چین کے شمالی علاقے میں موسلادھار بارشوں کا امکان
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 23اگست تک چین کے شمال مغربی اور شمالی علاقوں میں زبردست بارشیں ہوں گی ، ان میں شمالی شانزی ،مرکزی اور شمالی شینزی اور ہیبی کے مرکزی علاقوں میں بھی موسلاد ھار بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے ، ان علاقوں کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ شدید بارشوں ، طوفان اور سیلاب سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں مرکز نے جنوب مغربی سچوان طاس کے علاوہ جنوبی صوبوں کے درجہ حرارت میں آئندہ دس روز میں اضافے کی پیشنگوئی کی ہے،چین میں موسم کے بارے میں خبردار کرنے کیلئے چار سطحی رنگین نظام ہے جن میں سرخ رنگ کا انتباہ انتہائی شدید اور اس کے بعد دوسرے نمبر پر نارنجی ، زرد اوربلیو ہیں جبکہ مرکزی چین کے بعض حصوں میں گذشتہ دودنوں کے دوران موسلادھار بارشیں ہوئیں ، انہوئی اور جیانگ سو کے جنوبی حصوں ، ہوبی کے مشرقی حصوں اور سچوان کے مغربی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلتی رہیں اور ژالہ باری بھی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :