تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثہ ،

11چینیوں سمیت 14افراد زخمی پانچ شدید زخمی افراد زیر علاج ، دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا پک اپ ٹرک بے قابو ہو کر سیاحوں کی وین میں جالگا ،وین کو شدید نقصان پہنچا

پیر 21 اگست 2017 13:12

تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثہ ،
بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) شمالی تھائی لینڈ کے صوبے چیانگ مائی میں پک اپ ٹرک اور وین کے تصادم میں 11چینی اور 3تھائی سیاح زخمی ہو گئے، گیارہ چینی سیاحوں میں سے 5شدید زخمی ہیں جن کامقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے، چیانگ مائی کے چینی قونصلیٹ جنرل کے مطابق پانچ شدید زخمی سیاحوں کا علاج کیا جا رہا ہے تا ہم ان کی خطرے سے باہر ہے جبکہ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتا ل سے فار غ کر دیا گیا ہے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی چینی قونصلیٹ جنرل کے حکام فوری طورپر ہسپتال پہنچے ، حادثے اور زخمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا تھائی لینڈ کی وزارت سیاحت اور کھیل کے اعلیٰ حکام بھی ہسپتال پہنچ گئے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پک اپ ٹرک بے قابو ہو کر وین میں جا لگا ۔