سمندری طوفان ہیٹو بدھ کو فوجیان کے ساحل سے ٹکرائے گا

فوجیان کے ساحلی علاقوں میں اولے پڑنے اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے ماہی گیروں کو ساحل سمندر سے واپس آنے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت سا ل کے 13ویں طوفان کی رفتار 20میٹر فی سکینڈ ہے ،مقامی محکمہ موسمیات کا علان

پیر 21 اگست 2017 13:12

سمندری طوفان ہیٹو بدھ کو فوجیان کے ساحل سے ٹکرائے گا
فز ہو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) تیرہواں سمندری طوفان ہیٹو مشرقی چین کے صوبہ فوجیان اور جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈانگ کے درمیان بدھ کی صبح ساحل سے ٹکرا جائے گا ۔

(جاری ہے)

مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز سمندری طوفان شمال مغرب کی طرف چل رہا ہے جس کی رفتار 20میٹر فی سکینڈ بتائی جارہی ہے ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ فوجیان کے ساحلی علاقے میں پیر کی شام کو اولے پڑیں گے اور منگل کو طوفانی بارشیں شروع ہو جائیں گی ، صوبہ فوجیان کی انتظامیہ نے گذشتہ روز صوبہ بھر میں ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور تمام متعلقہ اداروں کو فعال رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ساحلی علاقے میں ماہی گیروں کو سمندر سے واپس آنے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے اور تمام کشتیاں بھی سمندر سے واپس بلالی گئی ہیں ، حکام نے اس دوران فز ہو شہر کے جنوب میں تمام سیاحتی مقامات کو بند کر نے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر اپنی نقل و حرکت محدود کریں ۔

متعلقہ عنوان :