بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 اگست 2017 12:57

بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست پر فیصلہ ..
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اگست2017ء) :عدالت کے اپیلٹ ٹریبیونل نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

،عدالت کے اپیلٹ ٹریبیونل نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی نا اہلی کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی نشست خالی ہو چکی تھی۔الیکشن کمیشن نے ضروری کا روائی کے بعد 17ستمبر کواین اے120کے ضمنی انتخاب کا اعلان کر رکھا ہے ۔بیگم کلثوم نواز مسلم لیگ ن جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد پاکستان تحریک انصاف کی امیداوار کی حیثیت سے این اے 120کے ضمنی انتخاب حصہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :