وکلاء پر امن رہیں ، اٹارنی جنرل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 اگست 2017 12:33

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اگست2017ء):اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف علی نے آج لاہور میں وکلاء گردی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار اور بینچ کو مل کر کام کرنا ہوتا ہے ۔دونوں کے تصادم سے جوڈیشل سسٹم کی ناکامی کا تاثر پروان چڑھے گا۔ اس ساری صورتحال پر اٹارنی جنرل نے وکلا ء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء پر امن رہیں۔

بار اور بینچ کو مل جل کر کام کرنا ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان تصادم سے جوڈیشل سسٹم کی ناکامی کا تاثر ابھرے گا۔ اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ بار اور بینچ دونوں کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا۔انصاف کے متلاشی انہیں کے مرہون منت ہیں۔یاد رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ میں ملتان بینچ کے جج سے بد تمیزی کے واقعے پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران فل بینچ لاہور ہائیکورٹ نے ملتان بار کے صدر شیر زمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔جس کے بعد  وکلا نے ہنگامہ کھڑا کر دی جس کے باعث صورتحال کافی کشیدہ ہے ۔وکلاء گردی کے باعث مال روڈ کا علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے۔