سفاکیت کی انتہا ; والد نے اپنی 12 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 اگست 2017 12:31

سفاکیت کی انتہا ; والد نے اپنی 12 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء): دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بھارت میں خود عورت ذات محفوظ نہیں ہے ۔ حال ہی میں ممبئی کے رہائشی ایک سفاک اور بے حس باپ نے اپنی 12 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سفاک باپ اپنی بیوی کے گھر سے جانے کے 15 ماہ کے بعد تک اپنی بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ بیوی کے گھر سے جانے پر ملزم اپنی 12 سالہ بیٹی ، جو کہ ساتویں جماعت کی طالبہ ہے،کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور اسے دھمکی بھی دی تاکہ وہ اس بارے میں کسی کو نہ بتائے۔

جب سفاک باپ ایک ہفتے کے لیے گھر سے باہر گیا تو متاثرہ لڑکی نے ہمت کر کے اپنی والدہ کو اعتماد میں لیا اور تمام روداد سُنا ڈالی جس پر متاثرہ بچی کی والدہ نے پولیس نے شکایت درج کروا دی۔ ملزم سینٹرل ریلوے پر بطور اٹینڈینٹ کام کرتا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 376 اور پی او سی ایس او ایکٹ 2012ء کی دفعہ 377 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 24 اگست تک پولیس ریمارنڈ میں دے دیا۔