گذشتہ الیکشن میں میرے بیٹے نے میرے ایم این اے نہ بننے کی دعا کی تھی۔ کشمالہ طارق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 اگست 2017 12:24

گذشتہ الیکشن میں میرے بیٹے نے میرے ایم این اے نہ بننے کی دعا کی تھی۔ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما کشمالہ طارق نے کہا کہ میرا بیٹا اذلان مجھ سے اتنی محبت کرتا تھا کہ گذشتہ الیکشن میں اذلان صاحب نے جائے نماز بچھایا اور دعا کی کہ یا اللہ میری ماما ایم این اے نہ بنیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اب میرا بیٹا 15 سال کا ہے تو چار سال قبل 11 سال کا تھا جب اس نے میرے لیے یہ دعا کی تھی ۔ اور ہم وہ الیکشن نہیں جیت سکے تھے۔ اب میں اس کی شکرگزار ہوں کیونکہ اب مجھے یہ ایک نعمت لگتی ہے۔ جس کی وجہ میری اپنے بیٹے کے ساتھ مضبوط بانڈنگ ہے۔ انہوں نے مزید یا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :