الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 اگست 2017 12:14

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نوٹس چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے نواز شریف کے خلاف دائر درخواستوں پر جاری کیا۔

(جاری ہے)

نوٹس نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے چئیرمین سے جواب طلب کیا گیا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نا اہلی کے باوجود نوا زشریف پارٹی امور چلا رہے ہیں ، الیکشن کمیشن نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید سماعت کو 13 ستمبر تک ملتوی کر دیا۔