آزادی ٹرین کا رحیم یارخان پہنچنے پرشاندار استقبال ،

شائقین نے ٹرین میں پورے پاکستان کی ثقافت دیکھنے کو زندگی کاتاریخی لمحہ قراردیا

پیر 21 اگست 2017 12:23

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) آزادی ٹرین رحیم یارخان ریلوے سٹیشن پہنچ گئی، لوگوں نے ٹرین کا شاندار استقبال کیا ،شائقین نے ٹرین میں پورے پاکستان کی ثقافت دیکھنے کو اپنی زندگی کاتاریخی لمحہ قراردیا۔پیر کو آزادی ٹرین رحیم یارخان ریلوے سٹیشن پہنچ گئی جہاں ہر رحیم یار خان کے عوام نے ٹرین کا شاندار استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن پرشائقین نے مختلف بوگیاں دیکھیں اور پورے پاکستان کی ثقافت دیکھنے کو اپنی زندگی کاتاریخی لمحہ قراردیا۔کیونکہ ٹرین کے فلوٹس پرملک کے مختلف بڑے منصوبوں کے نمونوں کی نمائش کی گئی ہے۔اس سے پہلے خان پور ریلوے جنکشن پر قیام کے دوران آزادی ٹرین پرسفرکرنے والے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد کے فنکاروں نے رنگارنگ ثقافتی شو پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :