حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 53ارب روپے سے زیادہ رقم جاری کردی

مواصلات ڈویژن کیلئے 2ارب 60 کروڑموسمیاتی تبدیلی کیلئی 16کروڑ 30لاکھ,خزانہ کیلئے 30 کروڑ روپے جاری

پیر 21 اگست 2017 12:21

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت 53ارب روپے سے زیادہ رقم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) حکومت نے مالی سال 2017-18میں سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مجموعی طورپرمختص کردہ ایک ہزارایک ارب روپے میں سے مختلف جاری اور نئی سکیموں کیلئی53ارب روپے سے زیادہ رقم جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی، ترقی اوراصلاحات کے اعدادوشمار کے مطابق مواصلات ڈویژن کیلئے 2ارب ساٹھ کروڑ روپے، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے سولہ کروڑ تیس لاکھ روپے اورخزانہ ڈویژن کیلئے تیس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

حکومت نے قومی ہیلتھ سروسز کیلئے ساٹھ کروڑ روپے ،پٹرولیم اورقدرتی وسائل کیلئے بہترکروڑساٹھ لاکھ روپے ،منصوبہ بندی ،ترقی اوراصلاحات کیلئے پندرہ کروڑ روپے جبکہ سپارکو کیلئے پچاس کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔حکومت نے وزیراعظم کے عالمی پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام کیلئے تیس ارب روپے جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوںکی بحالی کے ادارے کیلئے نوے کروڑ روپے بھی جاری کئے ہیں۔