لاہور میں وکلاء گردی، رانا ثنااللہ نے ہاتھ کھڑے کر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 اگست 2017 11:58

لاہور میں وکلاء گردی، رانا ثنااللہ نے ہاتھ کھڑے کر دئیے
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اگست2017ء):لاہور وکلاء گردی بعد پیداہونے والی صورتحال پر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ۔اپنی بے بسی کا رونا روتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وکلاء کی گرفتاریوں سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی گرفتاریوں کا کہنا آسان ہے لیکن کرنا مشکل۔

وکلاء کی گرفتاریوں سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

وکلاء کے گروپ منظم ہیں جنکے خلاف کاروائی کرنا مشکل ہے۔پولیس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وکلاء نے عدالت پر حملہ کیا اورگیٹ توڑ دیا۔وکلاء نے پولیس اہلکاروں اور عدالتی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں ملتان بینچ کے جج کیساتھ بد تمیزی کیس کی سماعت کے دوران ملتان بار کے صدر شیر زمان کی گرفتاری کے حکم کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔وکلاء کے احتجاج کے باعث صبح سے مال روڈ کا علاقہ میدان جنگ بنا ہو اہے۔