مریم نواز کا والد کے مخالفین کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 اگست 2017 11:56

مریم نواز کا والد کے مخالفین کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء) :نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے زیر کنٹرول چلنے والے میڈیا سیل کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پارٹی کے اندر نواز شریف مخالف عناصر اور خاندان کے اندرسابق پارٹی سربراہ کے خلاف بھر پور سوشل میڈیا مہم چلائیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ میڈیا سیل کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ نواز شریف کے مخالفین خصوصا جو پارٹی اور خاندان میں موجود ہیں ان کو فوکس کیا جائے اور ان کے خلاف سو شل میڈیا پر جارحانہ مہم چلائی جائے ۔

شریف خاندان میں پاناما کیس کے فیصلے کے بعد آنے والے فاصلوں کو پارٹی میں مختلف گروپ بڑے غور سے دیکھ رہے ہیں اور نئی سیاسی صف بندیاں کر رہے ہیں ۔ جس میں ایک گروپ وزیراعلی اور ان کے صاحبزادے کی لائن فالو کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے اپنے میڈیا سیل کو اپنے والد کے مخالفین کے خلاف جارحانہ وار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا خاندان ممکنہ طو ر پر کلثوم نواز کوپارٹی کا مستقل سربراہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ کے ان کے بھتیجے حمزہ شہباز اس کے مخالف ہیں ۔

خاندان پر پارٹی پر قبضہ کی اندرونی رسہ کشی کو مد نظر رکھتے ہوئے مریم نواز نے میڈیا سیل کو ہدایت جاری کی ہے کہ پارٹی اور خاندان کے اندر نواز شریف کے مخالف سوچ رکھنے والے لوگوں کے خلاف بھر پور سوشل میڈیا مہم چلائی جائے ۔ انہوں نے اپنے قریبی لوگوں کی مدد سے ایک پرائیویٹ گروپ بھی قائم کر لیا ہے جس کا کام نواز شریف خاندان کے مخالفین کی اطلاعات اکھٹی کر کے میڈیا سیل کو فراہم کرنا ہے جس سے وہ مخالفین کے خلاف پراپیگنڈہ کے لئے استعمال کیا جا سکے ۔

اس انفارمیشن گروپ کو سویلین خفیہ اداروں کی امداد بھی حاصل ہے جو کئی سرکاری لوگوں اور دیگر پرڈوز بناتے ہیں ۔ فوج اور اس کے خفیہ ادارے بھی میڈیا سیل کے خصوصی اہداف میں شامل ہیں جن کے خلاف سوشل میڈیا پر سیل پراپیگنڈہ مہم میں شامل ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے راحیل شریف کی قیادت میں تین سال کے لئے پرانے سیاستدانوں ، بیوروکریٹس اور ریٹائرڈ جنرلز پر مشتمل قومی نگران حکومت بنا کر احتساب کرنے کا فیصلے کی افواہ کو نا اہل وزیراعظم کی صاحبزادی کے میڈیا سیل کی کارستانی بتائی ہے ۔