نیب شریف خاندان کے ساتھ ملی ہوئی ہے ، پیشی سے قبل ہی سب ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 اگست 2017 11:51

نیب شریف خاندان کے ساتھ ملی ہوئی ہے ، پیشی سے قبل ہی سب ملک سے فرار ہونے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہین صہبائی نے کہا کہ نیب میں ریفرنسز دائر ہونے کے خیال سے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب شریف خاندان اور پانامہ کیس میں ملوث لوگوں کو بچانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے دئے گئے چھ ہفتوں میں سے نیب نے چار ہفتے گزار دئے ہیں۔

اب دو ہفتوں میں جو ان سے ہو سکا وہ کر کے میں بھیج دیں گے ۔ جو عدالت کے سامنے نہیں ٹک سکے گا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے معاملے کے لیے صحیح طریقہ کار نہیں اپنایا۔ جب تک تحقیقاتی افسر ملزمان کو بلا کر پوچھ گچھ نہ کر لے تو رپورٹ تشکیل نہیں دی جا سکتی اور اگر یہ لوگ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو بطور ثبوت پیش کریں گے تووہ بھی کورٹ میں نہیں پیش کی جا سکتی ۔ شاہین صہبائی نے بتایا کہ جب سب لوگ بھاگ جائیں گے تو نیب کہے گی کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے اب جو بھی کرنا ہے عدالت کرے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک سازش ہے کہ سپریم کورٹ کو کہا جائے کہ ہم کچھ نہیں کریں گے اور پھر اس کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :