افغانستان بارے نئی امریکی پالیسی کا اعلان،ٹرمپ کل قوم سے خطاب کریں گے

ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوجیو ں کی تعداد 3 سے 5 ہزار بڑھانے کی منظوری کا اعلان کریں گے ،امریکی عہدیدار

پیر 21 اگست 2017 12:05

افغانستان بارے نئی امریکی پالیسی کا اعلان،ٹرمپ کل قوم سے خطاب کریں ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) افغانستان اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسی کیا ہو گی اس بارے میں ٹرمپ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی صبح 6 بجے ٹیلی وڑن پر اپنی قوم سے خطاب میں آگاہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس نے کہاکہ ٹرمپ مزید امریکی فوجی افغانستان بھیجنے یا نہ بھیجنے کا اعلان کریں گے۔

امریکی عہدیداروں اور میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ افغانستان میں امریکی فوجیو ں کی تعداد 3 سے 5 ہزار بڑھانے کی منظوری کا اعلان کریں گے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی صبح 6 بجے افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق نئی امریکی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز کیمپ ڈیوڈ میں قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر اہم مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نئی پالیسی میں اس بات کا اعلان کیا جائے گا کہ امریکا افغانستان میں مزید فوجی بھیجے گا یا تمام فوج کو نکال کرافغانستان میں صرف نجی کنٹریکٹرز کی مدد لی جائے گی ۔تجزیہ نگاروں کے مطابق خطے میں پاکستان کی جیو اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے امریکی حکومت اسے نظر انداز نہیں کر سکتی اور صدر ٹرمپ نے اس بارے میں بھی نئی وسیع تر پالیسی اپنانے پر زور دیا ہے۔اس وقت افغانستان میں 8 ہزار 400 امریکی اور 5ہزار نیٹو ممالک کے فوجی تعینات ہیں۔ جمعہ کے روز کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والی مشاورت میں اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے سفارش کی تھی کہ افغانستان میں 3سے 5ہزار مزید امریکی فوجی بھیجے جائیں۔امریکی عہدیداروں اور میڈیا کا دعویٰ ہے کہ صدر ٹرمپ اس تجویز کی منظوری دے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :