مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا

دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق رپورٹ منظوری کیلئے پیش کیئے جانے کا امکان

پیر 21 اگست 2017 11:21

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا گیا ہے وزیراعظم شاہد خاقا عباسی اجلاس کی صدار ت کریں گے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، کونسل کے ممبرز ، وزراء اور دیگر حکام شریک ہو ں گے،اجلاس میں مردم شماری کی رپورٹ پر غور کیا جائے گا اور قومی واٹر پالیسی کی منظور ی کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایل این جی اور توانائی سے متعلق جاری دیگر منصوبوں کا جائزہ متوقع ہے ۔ دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق رپورٹ منظوری کیلئے پیش کیئے جانے کا امکان ہے کیرتھر ، پٹ فیڈرز کو پانی کی کمی پوری کرنے کی حکمت عملی کی منظوری بھی متوقع ہے اجلاس میں گیس دریافت کے علاقے کی ۵کلو میٹر حدود میں آبادی کو گیس فراہمی کی پالیسی بھی پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :