شیر زمان کی گرفتاری ، پولیس ملتان ہائیکورٹ بار پہنچ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 اگست 2017 11:10

شیر زمان کی گرفتاری ، پولیس ملتان ہائیکورٹ بار پہنچ گئی
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اگست2017ء):لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ملتان بار کے صدر شیر زمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس ملتان ہائیکورٹ بار پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ نے ملتان بینچ کے جج جسٹس قاسم کے ساتھ بدتمیزی کیس پر سماعت کی۔سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے آر پی او ملتان کو اگلی سمات میں ہائیکورٹ بار کے صدر شیر زمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے حکم کے پیش نظر پولیس نفری قائم مقام سی پی او چودھری سلیم کی قیادت میں ملتان ہائیکورٹ بار پہنچ چکی ہے۔وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر شیر زمان کو گرفتار کیا گیا تو وہ اجتماعی گرفتاریاں دیں گے ۔معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کر نے کے لیے قائم مقام سی پی او چودھری سلیم وکلاء رہنماووں سے ملاقات کررہےہیں جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان ہائیکورٹ کے صدر شیر زمان اسوقت اپنے دفتر میں موجود نہیں۔کچھ کا کہنا ہے کہ شیر زمان پولیس وکلا ہاتھا پائی کے دوران موٹر سائیکل پر بیٹھ کے فرار ہوگئے تھے۔