لاہور ہائیکورٹ کا ملتان بار ایسوسی ایشن کے صدر شیر زمان کو گرفتار کرنے کا حکم۔ وکلاء کا فیصلے کیخلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھرائو، مال روڈ میدان جنگ بن گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 21 اگست 2017 10:57

لاہور ہائیکورٹ کا ملتان بار ایسوسی ایشن کے صدر شیر زمان کو گرفتار کرنے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21اگست2017ء)ملتان ہائیکورٹ کے جج جسٹس قاسم کیساتھ بد تمیزی کیس کی سماعت کے دوران وکلاء آپے سے باہر ہو گئے۔ پولیس اہلکاروں نے وکلاء پر پتھراؤ کیا ہے ۔اور شدید نعرے بازی کا مظاہرہ کیا۔لاہور ہائیکورٹ میں ملتان بینچ میں جج سے بد تمیزی کیس کی سماعت جاری تھی۔سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے آر پی او ملتان کو اگلی سماعت میں ملتان ہائیکورٹ بار کے صدر شیر زمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم کیا۔

(جاری ہے)

مزید یہ ملتان ہائیکورٹ کے ذمہ داران شیر زمان اور قیصر عباس کاظمی کا وکالت لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا۔وکلاء نے فیصلہ سنائے جانے کے بعد شدید نعرہ بازی شروع کر دی۔ اور پولیس پر پتھرائو شروع کر دیا جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے وکلاء کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال شروع کر دیا گیا ۔ شدید شیلنگ کی باعث وکلا ء منتشر ہو چکے ہیں۔ صورتحال کو قابو کرنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔