وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پانامہ فیصلے کیخلاف نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 21 اگست 2017 10:47

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پانامہ فیصلے کیخلاف نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اگست۔2017ء) وزیر خزانہ نے اسحاق ڈار نے پانامہ فیصلے کیخلاف نظر ثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ نے 28 جولائی کے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی۔

(جاری ہے)

اپنی درخواست میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں سقم ہے ریکارڈز کو دیکھا نہیں گیا ۔ درخواست میں فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے ۔ درخواست میں 28 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔