ہم نے میثاق جمہوریت کے ذریعے جمہوریت کومضبوط کیااورنوازشریف نے کمزورکیا،آصف علی زرداری

پیر 21 اگست 2017 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء) سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ ہم نے میثاق جمہوریت کے ذریعے جمہوریت کومضبوط کیااورنوازشریف نے اپنے طرزعمل کے ذریعے جمہوریت کوکمزورکیا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزبلاول ہاؤس لاہورمیں پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں ڈاکٹرعاصم ،قیوم سومروسے ملاقات کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ میاں نوا زشریف اپنے اعمال کی وجہ سے اس انجام کوپہنچے ،ہم نے اقتدارمیں آکراختیارات پارلیمنٹ کوتفویض کئے جس سے جمہوریت اورپارلیمنٹ مضبوط ہوئے لیکن میاں نوازشریف نے اقتدارمیں آکرغرورکیااوربادشاہوں کاطزرحکمرانی اختیارکیااس سے جمہوریت بہت کمزورہوئی ۔

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹوکی شکل میں ایک بارپھرنوجوان قیادت دی ہے ،بلاول بھٹوزرداری ذوالفقارعلی بھٹواورمحترمہ بے نظیربھٹوکے مشن کولیکرآگے چلیں گے ،چاروں صوبوں کے عوام بلاول سے محبت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں پی پی جنوبی پنجاب کے صدراحمدمحمودنے بھی ملاقات کی ۔سابق صدرنے کہاکہ مسلم لیگ نے صرف اپنی جیبیں بھرنے پرزوردیااورڈالرکی مصنوعی قلت پیداکرکے عوام کی جیبیں خالی اوراپنی جیبیں بھری ،مسلم لیگ نے ہمارے طزرعمل سے سیکھنے کے بجائے تکبرکاراستہ اختیارکیا۔

ہم نے میثاق جمہوریت کے ذریعے پرامن انتقال اقتدارکی ایک مثال قائم کی ۔مسلم لیگ ن کواندرونی خلفشاراوررسہ کشی نے بربادکیا۔آصف علی زرداری نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی مل گیرکامیابی حاصل کریگی اورثابت ہوگیاہے کہ عوام کے مسائل کاحل پیپلزپارٹی کے پاس ہی ہے ۔ملاقات کرنے والوں میں نیلم جبار،بشیرریاض،عبدالقادراورعزیزالرحمن چن بھی شامل ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میاں نوازشریف بادشاہ بن گئے تھے اوراپنے ہی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹروں سے ملاقات کرنابھی توہین سمجھتے تھے ۔نوازشریف نے معیشت کوبربادکیااورکسانوں اورمزدوروں کوبدحال کردیا۔پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکرکسانوں اورمزدوروں کے دکھوں کامداواکریگی۔

متعلقہ عنوان :