سینے میں گولی کھانے کے باوجود زخمی شخص نہیں مرا تو حملہ آور نے سر میں گولی مار دی لیکن زخمی پھر بھی بچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 20 اگست 2017 23:47

سینے میں گولی کھانے کے باوجود زخمی شخص نہیں مرا تو حملہ آور نے سر میں ..

پولیس کا کہنا ہے کہ پنسلوینا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دوسرے کے سینے میں گولی ماردی۔ بعد میں حملہ آور نے دیکھا کہ زخمی شخص نہیں مرا تو اس نے زخمی کے سر میں گولی مار دی تاہم زخمی دو حملوں کے باوجود  بچ گیا۔
کوائریویل سے تعلق رکھنے والے روبرٹ شیٹس   کو دوہرے  اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


تفصیلات کے مطابق زخمی شخص 29 سالہ شیٹس کے ساتھ گھر جارہا تھا کہ شیٹس اسے درختوں میں لے گیا اور اس کے سینے میں گولی مار دی۔

زخمی شخص کچھ دیر بعد ہوش میں آ کر مدد کے لیے پکارنے لگا۔ اسی وقت شیٹس پھر واپس آیا اور اب کی بار زخمی کے سر میں گولی مار دی۔ معجزانہ طور پر زخمی چند گھنٹوں بعد پھر جاگ گیا  اور مدد کے لیے پکارنے لگا۔ اس کے بعد زخمی چلتا ہوا حادثے کی جگہ سے دور چلا گیا۔ بعد میں کسی نے زخمی کو کھتیوں میں پڑے ہوئے دیکھا، جس کے بعد اسے ہسپتال پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :