کوئٹہ،آزادی ٹرین 23 اگست کوئٹہ پہنچے گی

اتوار 20 اگست 2017 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) آزادی ٹرین 23 اگست کو شام پانچ بجے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی ٹرین میں چاروں صوبوں کی ثقافت اور تاریخی حوالوں سے فلورٹ بنائے گئے ہیں جس میں پاک فوج آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے فلورٹ بھی شامل ہیں اس سلسلہ میں ای ایف کوئٹہ ڈویژن محمد عامر علی بلوچ کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر عوام کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور اسٹیشن کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے چیف کنٹرولر ریلوے کوئٹہ محمد کاشف نے میڈیا کو بتایا کہ چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر گلگت بلتستان کی ثقافت تاریخ کے حوالے سے یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے پشاور سے روانہ ہونے والی آزادی ٹرین 22 اگست کی شام 5 بجے سبی پہنچے گی اور 23 اگست کی صبح سبی سے روانہ ہو کر شام پانچ بجے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی ٹرین کا ریلوے اسٹیشن پر استقبال کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ریلوے اسٹیشن کو رنگ برنگی جھنڈیوںاوربرقی قمقوں سے سجایا گیا ہے اس حوالے سے 24 اگست کو مذکورہ ٹرین کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر عوام کے لئے موجود ہوگی ٹرین میں تمام صوبوں کی ثقافت اور تاریخی اعتبار سے خصوصی فلورٹ بنائے گئے ہیں جس میں پاک فوج کا خصوصی طورپر فلورٹ قائم کیا گیا ہے جس میں مختلف چیزیں بھی ڈسپلے کی گئی ہیں عوام کی سہولت کے لئے ریلوے اسٹیشن پر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تاکہ انہیں پانی کے پینے سمیت دیگر سہولیات میسر آسکیں مذکورہ ٹرین 25 اگست کی صبح 7 بجے کوئٹہ سے اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہوگی انہوں نے بتایا کہ شہری 24 اگست کو ریلوے اسٹیشن پر آکر مذکورہ ٹرین اور اس پر تاریخی حوالوں سے بنائے گئے فلورٹ اور دیگر ڈسپلے کی جانیوالی چیزیں دیکھ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :