مسلم لیگ ن سے مفاہمت کاکوئی امکان نہیں ،آصف علی زرداری

اتوار 20 اگست 2017 23:40

مسلم لیگ ن سے مفاہمت کاکوئی امکان نہیں ،آصف علی زرداری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن سے مفاہمت کاکوئی امکان نہیں ،مفاہمت سے متعلق افواہیں بے بنیادہیں ،نوازشریف کاکوئی دشمن نہیں وہ اپنے دشمن خودہیں۔

(جاری ہے)

اتوارکے روزلاہورمیں سابق آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی کے رہنمافیصل صالح حیات نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،خصوصااین اے 120میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پرآصف علی زرداری نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مفاہمت کاکوئی امکان نہیں ،ن لیگ سے مفاہمت کاباب کب سے بندہوچکاہے ،پیپلزپارٹی سیاسی حکمت عملی کے تحت اپنے نظریے پرچلے گی ،انہوںنے کہاکہ نوازشریف کاکوئی دشمن نہیں ،وہ اپنے دشمن کی خودہیں ،این اے 120کاانتخابات پارٹی بھرپوراندازمیں لڑیگی۔