کراچی،پی ایس پی اورایم کیوایم پاکستان رہنماآج پہلی بارباضابطہ ملاقات کریںگے

اتوار 20 اگست 2017 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) پاک سرزمین پارٹی اورایم کیوایم پاکستان کے رہنماآج پہلی بارباضابطہ ملاقات کریںگے ،میڈیارپورٹس کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کاوفدآج پاک سرزمین پارٹی کوآل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت دینے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفترپاکستان ہاؤس پہنچے گا۔

(جاری ہے)

پاک سرزمین پارٹی کے قیام اورالطاف حسین کی ایم کیوایم سے علیحدگی کے بعددونوں سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی ۔ایم کیوایم کاوفدمتحدہ قومی موومنٹ حقیقی کے سربراہ آفاق احمدسے بھی ملاقات کریگا۔