ْگورنر سندھ کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر آئل ٹینکرز کا ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ

آئل ٹینکرز کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، آئل ٹینکرز اونرز اور کنٹریکٹرز کے وفد کی(کل) وزیر اعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل سے ملاقات طے کروادی گئی ہے تاکہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جاسکے گورنر سند ھ زبیر احمدکیآئل ٹینکرز اونرز اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد سے گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) گورنر سند ھ زبیر احمد کی جانب سے مسائل حل کی یقین دہانی پر آئل ٹینکرز نے (آج)پیر کو ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،گورنر سند ھ کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، آئل ٹینکرز اونرز اور کنٹریکٹرز کے وفد کی(کل) وزیر اعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل سے ملاقات طے کروادی گئی ہے تاکہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کوآئل ٹینکرز اونرز اور کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے گورنر ہائوس میںگورنر سند ھ زبیر احمدسے ملاقات کی ۔چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میر محمد یوسف شاہوانی اور آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بابر اسماعیل وفد کی سربراہی کر رہے تھے،اجلاس کے دوران گورنر سندھ کی مسائل حل کرنے یقین دہانی پر آئل ٹینکر اونرز اور کنٹریکٹرز نی(آج)پیر کو ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور گورنر سندھ کو یقین دلایا کہ وہ پیٹرول اور آئل کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ آئل ٹینکرز کو درپیش مسائل جن میں سیلز ٹیکس،موٹر وے پولیس ،اوگرا اور دیگر اداروں سے معاملات شامل ہیں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آئل ٹینکرز اونرز اور کنٹریکٹرز کے وفد کی(کل) منگل کو وزیر اعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل سے ملاقات طے کروادی گئی ہے تاکہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وہ آئل ٹینکرز کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر رابطہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :