ایم کیو ایم پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس (کل) منعقد ہو گی

کانفرنس میں شرکت کیلئے ناراض دوستوں سے بھی رابطے شروع ، پی ایس پی کو بھی دعوت دینے کا فیصلہ

اتوار 20 اگست 2017 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) برف پگھلنے لگی ہے ملکی استحکام اور کرپشن کے خاتمے کیلئے ایم کیو ایم منحرف دھڑوں سے بھی ملنے کو تیار ہو گئی اور (کل)منگل کو کراچی میں کل جماعتی کانفرنس بلا لی۔ ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کے علاوہ سابقہ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں باقاعدہ پروگرام بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔ پیر کے روز سب سے پہلے ایم کیو ایم کا وفد عامر خان کی سربراہی میں پاکستان ہاس پہنچے گا جہاں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماں کو کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی جس کے بعد متحدہ کا وفد مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما ئوں سے بھی ملاقات کرے گا۔