ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کی قربانی کے جانوروں کی فروخت کے پوائنٹس پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت

اتوار 20 اگست 2017 23:20

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے تمام میونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع رحیم یار خان میں میونسپل کمیٹیز کی حدود میں قربانی کی جانوروں کی خر ید و فروخت کیلئے عارضی سیل پوائنٹس فوری طور پر فنکشنل کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ عارضی سیل پوائنٹس پر جانوروں کی خرید و فروخت، مویشیوں کی دیکھ بھال، بیوپاریوں اور خر یداروں کی سہولت کیلئے تمام ذمہ دا ریاں پوری کی جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام عارضی سیل پوائنٹس پر پینے کے لئے ٹھنڈا پانی، بڑے و چھوٹے جانوروں کیلئے علیحدہ انتظام، پارکنگ، سیکورٹی کے بہتر انتظامات، لائٹس، جنریٹرز، سی سی ٹی وی کیمرے، محکمہ لائیو سٹاک ، ریسکیو1122کا کیمپ سمیت سابقہ روایات کی مطابق تمام ضروری انتظامات مکمل ہونے چاہیے۔اسسٹنٹ کمشنر ز اپنی تحصیلوں میں عار ضی سیل پوائنٹس کے قیام و سہولیات کی دستیابی کیلئے متعلقہ محکموں سے انتظامات مکمل کرانے کے مجاز ہوں گے۔