ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی

اتوار 20 اگست 2017 23:20

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء)ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

صوبائی محکمہ داخلہ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کے لئے باقاعدہ طور پر اجازت نامہ جاری کیا جائے گاجبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق اجازت لینے کے لئے فلاحی تنظیموں ، اداروں کی طرف سے درخواستیں متعلقہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر زکو جمع کروائی جائیں گی جن کی ضلعی سطح پر سیکورٹی ادار وں سے سکر و ٹنی کی جائے گی صر ف سیکورٹی ادار و ں سے کلیئرنس کی حامی فلاحی تنظیموں و ادار وں کو قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت دی جائے گی۔