رتو ڈیرو کے قریب ٹریفک حادثہ، دو نوجوان زخمی

اتوار 20 اگست 2017 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) رتوڈیرو کے قریب ڈکن روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان زاہد شر اور اس کا 12 سالہ بھانجا حکیم شر شدید زخمی ہوگئے جنہیں لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمیوں کے ورثا نے بتایا کہ زاہد شر اور حکیم شر کسی کام کے سلسلے میں ڈکن شہر جارہے تھے کہ راستے میں تیز رفتار کار کی ٹکر میں گر کر زخمی ہوگئے ہیں۔