افسران اپنے فرائض محنت اور ایمانداری سے انجام دیں‘ کمشنر لاڑکانہ

اتوار 20 اگست 2017 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن محمد عباس بلوچ نے محکمہ ریوینیو کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ محنت، ایمانداری اور نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ عوامی کے جائز کام اولیت کے بنیاد پر حل ہو سکیں اور انہیں کسی قسم کے تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ ریوینیو کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قمبر شہداد کوٹ ایٹ قمبر شہمیر خان بھٹو، لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی جس میں ریکوری آف لینڈ روینیو، روینیو رکارڈ کی جاچ پڑتال، پرائیز کنٹرول، تعلیم، صحت کے اداروں کے دورے، ترقیاتی کاموں کے دورے، غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور دیگر معاملات پر غور و خوص کیا گیا۔ اس موقع پر لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز نے کمشنر کو بریفنگ دی جس پر کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ شعبوں میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سیل سرٹیفکٹ، فوتی رکارڈ میں تبدیلی، پاس بک وغیرہ کے کام کو شفاف بنایا جائے۔