متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام کثیر الجماعتی کانفرنس منگل کو ہوگی

کانفرنس میں تحریک انصاف، مہاجر قومی موومنٹ، پی ایس پی اور مہاجر اتحاد تحریک کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ

اتوار 20 اگست 2017 22:30

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام کثیر الجماعتی کانفرنس منگل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام کثیر الجماعتی کانفرنس منگل کو ہوگی۔ایم کیوایم ذرائع کے مطابق کانفرنس میں تحریک انصاف ، مہاجر قومی موومنٹ، پی ایس پی اور مہاجر اتحاد تحریک کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے مختلف وفود پیر کو تینوں جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے، کانفرنس کے لئے ایم کیو ایم نے دیگر سیاسی مذہبی اور دینی جماعتوں سے رابطے کے لئے رابطہ کمیٹی ، منتخب نمائندوں پر مشتمل وفد تشکیل دے دیئے ہیں جو پیر کو ان سے رابطہ کر کے انہیں دعوت دیںگے۔دوسری جانب تحریک انصاف نے کانفرنس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔