اگر لسانیت ملک کیلئے خطرہ ہے تو سرحد کا نام کے پی کے کیوں رکھا گیا،آفاق احمد
تمام قومیں اپنا کلچر ڈے منا سکتی ہیں لیکن مہاجر اپنی شناخت سے بھی محروم ہے،میری پالیسی کسی قوم کے خلاف نہیں ہے،ہم سے محب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہ مانگا جائے ،بتایا جائے پہلے پنجابی ، سندھی پاکستانی ہیں یا ہم ہیں،چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ کا گلشن اقبال میں استقبالیہ سے خطاب
اتوار 20 اگست 2017 22:30
(جاری ہے)
یہاں کوئی ہندوستانی نہیں ہم سب پاکستانی ہیں ۔
ہم سے محب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہ مانگا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر میں غیر یقینی صورتحال تھی ، شہر مقتل بنا ہوا تھا،کھبی کسی نے آکر اس شہر میں مرنے والے خاندانوں کی داد رسی نہیں کی ،کھبی قتل و غارت گری کرنے والوں کو نہیں پکڑاگیا۔ماڈل ٹان کا واقعہ ہوتا ہے تو پورا پاکستان سوگ میں ہر سیاسی جماعت سوگ میں تھی لیکن کراچی میں سو افراد ایک دن میں قتل ہوئے لیکن دوسرے صوبے جشن مناتے رہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے کارکنان دبا اور مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔آج ہم پر دبائو ہے کہ اپنی شناخت کو چھوڑ دیں۔ اگر ہم نے آج اپنی شناخت کو بھلا اور چھوڑ دیا تو یاد رکھیں ہم اپنے حقوق سے بھی دستبردار ہو جائیں گے ۔ہمیں کہا جاتا ہے کہ مہاجر لفظ سے دستبردار ہو جائیں۔سیاست دانوں کو سیاست اور قانون نافذ کرنے والوں کو اپنا کام کرنا چاہیے۔اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کرنا چاہیے۔بانیان پاکستان کی اولادوں سے پاکستانی بننے کا کہنا شاید صیح نہیں ہے۔میں اور میرے ساتھی جس مشکل سے کام کررہے وہ ہمیں پتہ ہے لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔میں ملک کے اداروں کے حوالے سے جو کچھ کہتا ہوں وہ احترام اور احتیاط سے کہتا ہوں لیکن جب یہ کہا جاے پہلے اپنے آپ کو پاکستانی بنائیں،اب یہ کیوں کہنے کی ضرورت پیش آرہی ہے،ہم پاکستان بننے سے قبل کے پاکستانی ہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ ہم سے بڑا کوئی پاکستانی نہیں ہے،ہم سے حب الوطنی کے سرٹیفیکٹ مانگنا بند کیا جائے،لسانیت اگر گناہ یہ صرف ہمارے لئیکیوں،اگر لسانیت ملک کیلئے خطرہ ہے تو سرحد کا نام کے پی کے کیوں رکھا گیا۔مجھے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔میری پالیسی کسی قوم کے خلاف نہیں ہے۔تمام قومیں اپنا کلچر ڈے منا سکتی ہیں لیکن مہاجر اپنی شناخت سے بھی محروم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، آصف علی زر داری
-
بھارت 5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، آصف زر داری
-
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سمیت مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، صدر مملکت
-
صدر کا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی اور قطر کا شکریہ
-
دہشتگردی کا عفریت پھر اپنا گھناؤنا سر اٹھا رہا ہے، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع ہے ، صدر زر داری
-
سعد رفیق نے ’ایکس‘ پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
-
ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا اور وزیراعظم کو بعد میں دکھایا گیا،احسن اقبال کا نیا انکشاف
-
ہمارا مینڈیٹ چرانے والوں کے ساتھ مفاہمت تو دور ، بیٹھا بھی نہیں جاسکتا
-
دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ
-
وزیرداخلہ کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پرحملہ آور ہیں، عطاء اللہ تارڑ
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.