ٰؒ لیسکو کے ٹاؤن شپ گرڈ پر نئے پاؤر ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل

اتوار 20 اگست 2017 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو)کے تمام ریجن میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری کے پیش نظر چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی کی سربراہی میں مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔گزشتہ تین ماہ کے دوران سسٹم میں نئے گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ مختلف استعداد کے نئے پاؤر ٹرانسفارمر بھی سسٹم میں شامل کئے جا رہے ہیں۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سسٹم کی بہتری کے پیش نظر آج لاہور میں ٹاؤن شپ گرڈ اسٹیشن پر چوتھے 40MVAکے پاؤر ٹرانسفارمر کی تنصیب کردی گئی ہے اس سے قبل یہاں 20/26MVAکے کا پاؤر ٹرانسفارمر کام کر رہا تھا ۔صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ترسیلی نظام کو مضبوت و مربوت کرنے کے لئے چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی کی خصوصی ہدایات پر ہنگامی بنیاد وں پر کام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نئے پاؤر ٹرانسفارمرکی تنصیب کے بعد ٹاؤن شپ گرڈ پر اب تمام پاؤر ٹرانسفارمر 40MVAکی استعداد کاررکھتے ہیں جس کے باعث ٹاؤن شپ گرڈ سے ملحقہ علاقوں خصوصاًً بادریاں ،مدینہ روڈ ،پاک ملٹری اکاونٹس کالونی،یو ایم پی،اور محمد علی چوک میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بہتری آئے گی۔لیسکو اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :