نواز شریف کا کوئی دشمن نہیں وہ خود اپنے دشمن ہیں‘آصف علی زرداری

ن) لیگ سے مفاہمت کا باب کب سے بند ہوچکا ہے ‘سابق صدر کی گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 22:30

نواز شریف کا کوئی دشمن نہیں وہ خود اپنے دشمن ہیں‘آصف علی زرداری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری سے فیصل صالح حیات نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصل صالح حیات سے گفتگوکرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہاکہ (ن) لیگ سے مفاہمت نہیں ہوگی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں (ن) لیگ سے مفاہمت کا باب کب سے بند ہو چکا ہے ۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کا کوئی دشمن نہیں وہ خود اپنے دشمن ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی این اے 120کا الیکشن بھرپور انداز میں لڑے گی۔