حیدرآباد کے امن کو خراب کرنے اور تاجر برادری اور انتظامیہ کے دوستانہ روابط کو خراب کرنے کی سازش ہے، حیدرآباد چیمبر

اتوار 20 اگست 2017 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ضیا ء الدین نے صرافہ بازار نورانی جیوئیلرز میں ڈکیتی کی واردات کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حیدرآباد کے امن کو خراب کرنے اور تاجر برادری اور انتظامیہ کے دوستانہ روابط کو خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے ، ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ صرافہ برادری انویسٹمنٹ کے ذریعے کاروبار کررہی ہے ، کسی بھی دکان میں چو ری یا ڈکیتی کی صورت میں مذکو رہ تاجر کا کاروبار نہ صرف تباہ ہو جاتا ہے بلکہ تاجر مقروض بھی ہو جاتا ہے، انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صرافہ بازار ڈکیتی کا نو ٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فو ری گرفتا رکر کے مسروقہ سونا بر آمد کیا جائے۔