صوبائی حکومت اور بلدیہ حیدرآباد سیاست سیاست کھیلنا بند کرکے مصیبت زدہ تاجران گڈز ناکہ اور علاقہ مکینوں کے کو اس مصیبت سے نجات دلوائیں، فیصل ندیم

اتوار 20 اگست 2017 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)ملی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نشرواشاعت فیصل ندیم اور ضلعی کنوینیر راشد شیخ نے گذشتہ ایک سے سیوریج کے پانی سے متاثرہ معروف کاروباری علاقہ گڈس ناکہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں کے علاوہ تاجر یونین کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی، انجمن تاجران گڈس ناکہ نے بتایا کہ حیدرآباد کی مصروف اور اہم کاروباری شاہراہ گڈز ناکہ پر پچھلے ایک سا ل سے سیوریج کا پانی جمع ہے اور تعفن اور سڑک بند ہونے کی وجہ سے معمولات و کاروبار زندگی انتہائی متاثر ہیں، انہوں نے بتایا کہ صحت عامہ کے ساتھ ساتھ علاقہ میں موجود تاجران کاکاروبار بالکل ختم ہوکر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے دکانداروں اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی ہے سال بھر میں ہر در کھٹکھٹانے کے باوجود صوبائی حکومت ، بلدیہ حیدرآبا اور مقامی چیئرمین سمیت کوئی بھی ذمہ دار ادارہ اس مسئلہ کے حل کے لیئے تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال اسی طرح رہی تو ہم اپنے اور اپنے ملازمین کے بیوی بچوں سمیت سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے، ملی مسلم لیگ پاکستان کے رہنماء فیصل ندیم نے صوبائی حکومت اور بلدیہ حیدرآباد سے کہاکہ وہ سیاست سیاست کھیلنا بند کرکے مصیبت زدہ تاجران گڈز ناکہ اور علاقہ مکینوں کے کو اس مصیبت سے نجات دلوائیں، انہوں نے ذمہ دار ادارہ جات کی بے حسی کی سخت مذمت کرتے ہوئے علاقہ مکین اور کانجمن کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ہر فورم پر اس مسئلہ کو اٹھانے کا وعدہ کیا۔