کراچی،ناظم آباد 4 نمبر،چھت پر پالے گئے 8 بیل کرین کے ذریعے اتارلیے گئے

اتوار 20 اگست 2017 22:30

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر4میں چھت پر مویشی پالنے والے مشہور گھرانے نے اتوارکو عید الاضحی کے لئے پالے گئے اپنے مویشیوں کو چھت سے اتاردیا گیا۔

(جاری ہے)

ناظم آباد میں ہرسال چاند بیل یعنی بڑے سینگوں والے بیل سال بھر چھت پر رہنے کے بعد عید قرباں کے قریب جب چھت سے نیچے اتارے جاتے ہیں تو اس وقت ایک میلے جیسا سماں بندھ جاتا ہے۔ بیل پالنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس سال 8 بیل پالے گئے جس میں سب سے پہلے راجہ نامی بیل کو زمین پر اتارا گیا اس کے بعد رستم اور چاندنامی بیل بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

متعلقہ عنوان :