Live Updates

بلاول کے کے پی میں جلسوں کا جواب، پی ٹی آئی نے سندھ کا رخ کر لیا

عمران 25 اگست کو سکھر میں جلسہ کریں گے، پیپلز پارٹی کی کرپشن کی پوری چارج شیٹ تیار ہے۔اب عمران خان مسلسل سندھ میں جلسے کریں گے، حلیم عادل شیخ

اتوار 20 اگست 2017 22:30

بلاول کے کے پی میں جلسوں کا جواب، پی ٹی آئی نے سندھ کا رخ کر لیا
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) بلاول بھٹو کے خیبر پختونخوا میں جلسوں کے جواب میں پی ٹی آئی نے سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ کر لیا، عمران 25 اگست کو سکھر میں جلسہ کریں گے، شیخ رشید نے بھی ساتھ جانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ہوم گرائونڈ خیبر پختونخوا میں بلاول بھٹو کے جلسوں کے بعد تحریک انصاف نے بھی سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

عمران خان25 اگست کو سکھر میں لب مہران گرائونڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ سندھ میں عمران کے مزید جلسوں کی منصوبہ بندی بھی تیزی سے جاری ہے۔ سندھ کی ممتاز شخصیات دیدار خان جتوئی، طاہر شاہ، نیاز حسین کھوسو اور عبد المجید سکھر کے جلسے میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریںگے۔ یہ شخصیات حال ہی میں بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکی ہیں۔تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کے مطابق بلاول بھٹو کی مانسہرہ میں تقریر کا جواب سکھر میں دیا جائے گا، پیپلز پارٹی کی کرپشن کی پوری چارج شیٹ تیار ہے۔اب عمران خان مسلسل سندھ میں جلسے کریں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی سکھر کے جلسے میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات