این ای ڈی سے دو ستانہ میچ میں مراد علی شاہ کی جارحانہ بیٹنگ

اتوار 20 اگست 2017 22:30

این ای ڈی سے دو ستانہ میچ میں مراد علی شاہ کی جارحانہ بیٹنگ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء)وزیر اعلی سندھ کے شہر بھر میں دورے کے دوان سیدمراد علی شاہ جب این ای ڈی یونیورسٹی پہنچے تو انہوں نے وہاں ایک دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا، دوستانہ میچ این ای ڈی یونیورسٹی میں المنائی الیون اوراین ای ڈی الیون کے درمیان کھیلا گیا۔المنائی کی قیادت وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ اور این ای ڈی الیون کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت نے کی ۔

(جاری ہے)

المنائی الیون میں لیجنڈ وسیم اکرم، سابق کرکٹر غلام علی بھی شامل تھے ۔ میچ کے دوران وزیر اعلی سندھ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس دوران مراد علی شاہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنا اور بھرپور بیٹنگ کی ۔انہوں نے 16 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ چار چوکے لگائے۔ آخرکار آئوٹ ہو کر باہر آئے۔ بڑے سائیں کے سامنے پہلے حریف بالر پھر وکٹ کیپر ڈگمگائے۔ پھر امپائر بھی ایل بی ڈبلیو نہ دے پائے۔ وزیر اعلی کی ٹیم نے میچ بھی جیت لیا۔