ڈاکٹر عارف علوی اور خرم شیرزمان نے حلقہ پی ایس 112 میں آٹھویں واٹرفلٹر پلانٹ کا افتتاح کردیا

ن لیگ اداروں سے ٹکرائو کی سیاست کررہی ہے جس سے ملک کا نقصان ہوگا، ڈاکٹرعارف علوی کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 20 اگست 2017 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے حلقہ پی ایس 112 میں آٹھویں واٹرفلٹر پلانٹ کا افتتاح کردیا جس سے ڈھائی ہزار سے زائد علاقہ مکینوں کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے گا افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ن لیگ اداروں سے ٹکرائو کی سیاست کررہی ہے جس سے ملک کا نقصان ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے لیکن تحریک انصاف عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہم نے غریب عوام کے لئے ہوٹل سسٹم بھی شروع کیا ہے جہاں پر 5 روپے میں ایک فرد کھانا کھا سکے گا,حلقہ پی ایس 112 سے منتخب رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے صحافیوں کے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے اسی کے پیش نظر تحریک انصاف نے اپنی مدد آپ کے تحت حلقہ پی ایس 112 کے مختلف علاقوں میں آٹھ واٹرفلٹرپلانٹ نصب کئے اور مزید واٹر پلانٹ نصب کئے جائیں گے تاکہ علاقہ مکینوں کو مضرصحت پانی کے اثرات سے بچایا جاسکیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صرف سندھ کو لوٹ رہی ہے اور وہ دعوی کی سیاست کرنا چھوڑ دے۔

متعلقہ عنوان :