گورنمنٹ ایف جی بوائز سکول میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب

اتوار 20 اگست 2017 22:21

سیالکوٹ ۔20اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء)گورنمنٹ ایف جی بوائز سکول سیالکوٹ کینٹ کے پرنسپل چودھری اختر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ایک طویل جدوجہد کے بعد آزاد ہوا ہے ۔ ہمیں متحد ہو کر اپنے اختلافات پس پشت ڈالتے ہوئے آزاد وطن پاکستان کی حفاظت کرنا ہو گی اور پاکستان کی سلامتی ، خود مختار ی اور تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا ہو گا ۔

پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر آزاد ہوا اور دو قومی نظریہ یہی تھا کہ برصغیر پاک و ہند میں دو بڑی قومیں آباد تھیں جو صدیوں تک اکھٹی رہی لیکن ان کے رسم و رواج اور رہن سہن میں بہت فرق تھا جس کے لئے ایک مملکت خداداد کا قیام انتہائی ضروری تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شب و روز محنت کے باعث ہمیں آزاد وطن پاکستان حاصل ہوا ۔

(جاری ہے)

ہمیں اس عزیز وطن کی حفاظت کرنی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سکول کے ہونہار طالب علموں او ر ان کے والدین نے خصوصی شرکت کی۔سکول کے ہونہار طالب علموں عرفان خان ، صائب چودھری اور دیگر نے خوبصورت انداز میں یوم آزادی کے عنوان پر تقاریر کیں ۔تقریب کے اختتام پر روحانی شخصیت عبد الستار نے دعائے خیر کی اور پاکستان کی سلامتی وافواج پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔