ڈیرہ مرادجمالی، مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت تین افراد کوقتل کردیا گیا

خان کوٹ کی حدود میں خون سفید ہوگیا بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے حقیقی بھائی اسحاق عمرانی کو قتل کردیا کاروکاری کے الزام میں ایک شخص قتل ، ملزم فرار ہوگیا ، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی

اتوار 20 اگست 2017 22:20

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) ڈیرہ مرادجمالی میں مختلف واقعات میں ایک عورت سمیت تین افراد کوقتل کردیا گیا خاتون کے قتل کے ملزم کو آلہ قتل سمیت پولیس سمیت گرفتار کرلیا پولیس نے واقعات کامقدمات درج کرکے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں ملزم سبزل نے کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے ایک شخص بختیار علی کو قتل کردیا اور ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا اسی طرح ڈیرہ مرادجمالی کے لائیواسٹاک کالونی میں نامعلوم ملزمان نے تیزدھارآلہ سے 32سالہ خاتون خالدہ بی بی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ خان کوٹ کی حدود میں خون سفید ہوگیا بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے حقیقی بھائی اسحاق عمرانی کو قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ملزم کا زہنی توازن خراب بتایا گیا ہے پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرکے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے جبکہ سٹی پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا

متعلقہ عنوان :