کراچی کے محب الوطن شہریوں کاجشن آزادی بھرپور طریقہ سے منانا ہی ہماری جیت ہے، مصطفی کمال

تمام مذاہب مسلک اور فرقہ کے لوگ ہیں جو ہمارے نظریہ سے متاثر ہو کر جوک در جوک ہمارے قافلہ میں شامل ہو رہے ہیں، تقریب سے خطاب

اتوار 20 اگست 2017 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ میں کراچی کے بسنے والے محب الوطن شہریوں کا پاکستان کا جشن آزادی بھرپور طریقہ سے منانا ہی ہماری جیت ہے آج ہمارے ساتھ تمام مذاہب مسلک اور فرقہ کے لوگ ہیں جو ہمارے نظریہ سے متاثر ہو کر جوک در جوک ہمارے قافلہ میں شامل ہو رہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان آج بھی الطاف حسین کو ہی بانی و قائد سمجھتے ہیں انہوں نے ہی آج بھی اس غدار کو زندہ رکھا ہوا ہے، پاکستان بنانے کے لیئے دو قومی نظریہ کی ضرورت تھی اب پاکستان بچانے کیلئے ایک نظریہ پاکستانی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پی ایس ایچ ایس ریزیڈینس سوسائٹی ایسوسی ایشن کے کراچی کے مقامی ہوٹل میں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس پی صدر انیس قائم خانی ، کراچی ڈویڑن کے صدر سید آصف حسنین اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھے ملک و قوم کے غدار نے ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے حاصل کیئے گئے ملک کے جشنِ آزادی پر ملک کے جھنڈے جلوانے کے لیئے قوم کے جوانوں کو اکساتا رہااللہ کے کرم سے وہ غدار کراچی کے ایک بھی کونہ سے یہاں کے بسنے والوں سے یہ کام کروانے میں ناکام رہاتقریب کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعرہ پر ہوا۔

متعلقہ عنوان :