ْ چنیوٹ ، تیز رفتا ڈمپربے قابو ہو کر کھڑے ڈمپروں سے جا ٹکرایا ،دو افراد موقع پر جاں بحق

اتوار 20 اگست 2017 22:20

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) پتھر سے بھرا ڈمپر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھڑے ڈمپروں سے جا ٹکرایا ۔دو افراد موقع پر جاں بحق ایک شدید زخمی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ سرگودھا روڈ پر پتھر سے لوڈر ڈمپر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھڑے ڈمپروں سے جا ٹکرایا ۔

(جاری ہے)

جسکے نتیجہ میں سرگودھا روڈ پرخراب ڈمپر کے تلے کام کرنے والے دو محنت کش مستری محمد راشد اور عابد علی موقع پر جاں بحق جبکہ رشید احمد شدید زخمی ہوگیا جس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ۔

ڈمپروں میں دونوں جاں بحق ہو جانے والے دونوں افراد کی نعشوں کو ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کرکئی گھنٹوں کی محنت کے بعد نکال لیا ۔شہریوں نے ارباب اختیار سے ڈمپروں کے شہر میں داخلے اوور لوڈنگ سمیت دیگر قانون کی خلاف ورزیوں پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حادثات میں نمایاں کمی ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :