پنجاب حکومت نے ڈی ایچ کیو چنیوٹ کو فضلہ ٹھکانے لگانے کیلئے پچاس کروڑ کی جدید مشینری فراہم کر دی

اتوار 20 اگست 2017 22:20

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) پنجاب حکومت کی جانب سے ڈی ایچ کیو چنیوٹ کو پچاس کروڑ روپے مالیت کی جدید مشینری فراہم کر دی ۔شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب کو خراج تحسین ایم ایس ڈی ایچ کیو چنیوٹ ڈاکٹر منیر احمد ملک کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایم ایس ڈی ایچ کیو چنیوٹ ڈاکٹر منیر احمد ملک کی درخواست کو پورا کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں خصوصی کاوش سے سے تقریباً پچاس کروڑ مالیت کا انسی نیریٹر فراہم کر دیا ہے ۔

داکٹر منیر احمد ملک کام کہنا ہے کہ اب اس انسی نیریٹر سے تمام ضلع اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ ہسپتالوں کا انتہائی نقصان دہ فضلہ جدید ترین طریقہ سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔ اس سے ماحولیاتی آلودگی یا نقصان نہیں ہو گا۔شہری حلقوں نے ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارا کیلئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ کو فراہم کئے گئے انسی نیریٹر کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ،اور ایوب خان بلوچ ڈ پٹی کمشنر چنیوٹ کی کاوشوں کو سراہا ہے

متعلقہ عنوان :