پوری امت مسلمہ متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم سمجھتی ہے،قا ری محمد سلمان عثمانی

قادیانی اسمبلی کے فیصلے سے پہلے بھی متفقہ طور پر کافر تھے، قومی اسمبلی نے امتِ مسلمہ کے فیصلے کو آئین کا حصہ بنایا

اتوار 20 اگست 2017 22:20

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنما قا ری محمد سلمان عثمانی نے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم سمجھتی ہے۔ قادیانی اسمبلی کے فیصلے سے پہلے بھی متفقہ طور پر کافر تھے۔ قومی اسمبلی نے امتِ مسلمہ کے فیصلے کو آئین کا حصہ بنایا۔ جس پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر دستخط کیے۔

دنیا کی کوئی طاقت ختم نبوت اور قادیانیت کی آئینی ترمیم کو ختم نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

اگر ایسی کوشش کی گئی تو 1953ء کی تحریکِ ختمِ نبوت سے بھی بڑی تحریک چلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری، تحفظ اور احترام ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ آئین میں ملک کی نظریاتی بنیادیں طے کر دی گئی ہیں اور حکومتوں کی تبدیلی کا طریقہ کار بھی طے ہے۔ ملک کسی بھی غیر آئینی اقدام کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جب سیاسی قوتیں ہی آئین کی پامالی کے درپے ہوں تو سوائے انتشار وافتراق او رخانہ جنگی کے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔پاکستان کو شام ،لبنان ،عراق ،مصر ،افغانستان بنانے کی سازش ہر گز کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

متعلقہ عنوان :