چنیوٹ میںزمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے

اتوار 20 اگست 2017 22:20

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم تین افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ دولوآلہ سٹاپ کے قریب اراضی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا پیدا ہو گیا دونوں اطراف سے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کئے گئے جس کے نتیجہ میں مہدی حسن، دلمیر اور کوثر بی بی شدید زخمی ہو گئی ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :