چنیوٹ، دریائے چناب میں نہاتے ہوئے چودہ سالہ نوجوان ڈوب گیا

اتوار 20 اگست 2017 22:20

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) لنگر مخدوم کے قریب دریائے چناب میں نہاتے ہوئے چودہ سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق کالووال روڈ لنگر مخدوم کے قریب محمد مشتاق ولد غلام علی دریائے چناب میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے نہا رہا تھا کہ گہرے پانی میں ڈوب گیا ریسکیوٹیمیںنوجوان کی لاش تلاش کرنے میں مصروف عمل ہیں