ملک کسی سازش اور اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا، ابتسام الٰہی ظہیر

ملکی سلامتی و استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے کام کریں، استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب

اتوار 20 اگست 2017 22:20

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) نا ظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث پاکستان ابتسام الٰہی ظہیرنے جڑانوالہ 53گ ب ڈھیسیا ں میں پا نچویں سا لا نہ آ ل پنجاب استحکام پاکستان کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں ملک کسی سازش اور اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ملکی سلامتی و استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے کام کرنا ہے۔

پاکستان کو اندرونی و بیرونی سازشوںکا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

تمام مسائل کو پارلیمنٹ میں حل کرنا ہوگا ۔حکمران ایسی بیان بازی سے گریز کریں جس سے قومی اداروں کے احترام پر بالواسطہ یا بلا واسطہ آنچ آنے کا خدشہ ہو ۔ ملک کی ترقی و خوشحالی میں ہی عوام کی خوشحالی ہے بد قسمتی سے ملک آج تک عدم برداشت سے دو چار ہے اور ہم آج بھی ایک دوسرے کے دست و گریباں ہیں۔ دین سے دو ری کی وجہ سے مسلما ن آ ج مسائل کا شکار ہیں۔ زندہ قو میں ملکی استحکام کیلئے ایک پلیٹ فا رم پر متحد ہیں پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیا د پر وجو د میں آ یا ہے۔ اس لیے اس کی سا لمیت و بقا ء کیلئے ہم سب کو اپنے تمام اختلا فا ت بھلا کر وطن عزیز کے دفا ع کو مضبو ط بننا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :