جیالوں کو بلاول بھٹو پر فخر ہے، خواجہ سعد رفیق اپنی پارٹی کی فکر کریں، شوکت بسرا

نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی، ضیاء باقیات کا جلد خاتمہ ہو گا، سعد رفیق کی پریس کانفرنس پر ردعمل

اتوار 20 اگست 2017 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے سعد رفیق کی میڈیا ٹاک پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ہر جیالے کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

سعد رفیق کو اپنی پارٹی کی فکر کرنی چاہیے جو اندرونی انتشار کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) والوں کو لفظ"ن" بہت پسند تھا اس لئے نااہلی کا سرٹیفکیٹ مل گیا۔ شوکت محمود بسرا نے کہا کہ سعد رفیق کا مستقبل تاریک ہے کیونکہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیالے جاگ اٹھے ہیں اب ضیاء باقیات کا سیاسی خاتمہ دیواروں پر تحریر ہے۔